۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
News ID: 373312
14 اکتوبر 2021 - 11:48
یمن

حوزہ/ یمنی عوام کو خاندان نبوت سے خاص الفت ہے۔  اس قوم میں عشق رسول کی وہ تڑپ ہے جو کسی قوم میں نظر نہیں آتی، ہر سال لاکھوں، کروڑوں عاشقان رسول "لبيك يا رسول الله" کی گونج کے ساتھ میدان سجادیتے ہیں، بچوں اور بوڑھوں کی زبان پر صرف یا رسول الله کا نعرہ سنائی دیتا ہے، جیسے ان کے دلوں میں عشقِ رسول و آل رسول علیهم السلام کا ایک دریا موجزن ہو۔

تحریر: شاہد عباس ہادی 

حوزہ نیوز ایجنسییمنی عوام کو خاندان نبوت سے خاص الفت ہے۔  اس قوم میں عشق رسول کی وہ تڑپ ہے جو کسی قوم میں نظر نہیں آتی، ہر سال لاکھوں، کروڑوں عاشقان رسول "لبيك يا رسول الله" کی گونج کے ساتھ میدان سجادیتے ہیں، بچوں اور بوڑھوں کی زبان پر صرف یا رسول الله کا نعرہ سنائی دیتا ہے، جیسے ان کے دلوں میں عشقِ رسول و آل رسول علیهم السلام کا ایک دریا موجزن ہو۔

یمن میں لبيك يا رسول اللہ کی گونج 

اس عظیم قوم کے میلاد پر نظر دوڑائیں، یہ تصاویر اور ویڈیوز ان اموی ملوکیت کے پٹھوؤں، نمک خوار مفتیوں، حرمین کے تنخوادار پیش نمازوں اور تکفیری ملاؤں کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہیں، جو کہتے ہیں حوثی مکہ و مدینہ پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی حکمرانوں نے تو حرمین شریفین کی حرمت بھی پامال کر ڈالی، نجانے یہ کس منہ سے رکھوالے بنے بیٹھے ہیں؟ 

یمن میں لبيك يا رسول اللہ کی گونج 

گزشتہ چھ برسوں سے سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی یمن پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، امریکہ و اسرائیل کی مکمل حمایت کے ساتھ سعودی اتحاد یمنی عوام پر گولہ باری کرتا ہے مگر اس کے باوجود رحمت للعالمین (ص) کے دلدادہ یمنی قوم دارالحکومت صنعا میں نہایت عظیم الشان اور باوقار انداز میں جشن میلاد النبی کا اہتمام کرتے ہوئے پیغام دیتے ہیں کہ دشمن جان لے! ہم رسول خدا(ص) کی امت ہیں، ہم مکہ و منی سے محبت کرتے ہیں، ہمیں خانہ کعبہ عزیز ہے مگر اسلام کے دشمن خانہ کعبہ پر قابض ہیں اور اب وہ یمن پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ امریکہ و اسرائیل کے ذریعے دنیا میں یہودیت کا راج ہو، لبيك يا رسول الله کہنے والا کوئی نہ ہو، ختمی مرتبت حضرت محمد ص کی تعلیمات پر عمل کرنے والا کوئی نہ ہو۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب ناچ گانے کا مرکز بنتا جارہا ہے حتی عبادت خانوں کو سینما ہال میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ کیا یہ سن کر ایک مسلمان کا دل نہیں کھولتا کہ اسلام کا مرکز شہر بےحیائی کا مرکز بن جائے؟ افسوس ہے سوشل میڈیا کے زرخرید غلاموں پر جو یمن کی مظلوم عوام پر کئی طرح کے الزامات لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کاش پاکستانی میڈیا سعودی حکمرانوں کی عیاشی کو بھی دکھاتا جو عورت، دولت اور طاقت کے نشے میں مست ہوچکے ہیں. بقول ڈاکٹر علامہ محمد اقبال:

یہ مال و دولتِ دنیا ، یہ رشتہ و پیوند 
بتان وہم و گماں لا اله الا الله

یمن میں لبيك يا رسول اللہ کی گونج 

یہ لوگ خادم حرمین کہلانے کے لائق نہیں، یہ مال و دولت کے پجاری ہیں۔ جس کے دل میں تھوڑی سی محبت رسول ہوگی وہ ان سے جان چھڑا لے گا۔ رسول خدا (ص) کی محبت میں سرشار یمنی جوانوں، بوڑھوں اور بچوں کو سلام جو ظالم اور طاقتور دشمن(امریکہ و اسرائیل) کے سامنے ڈٹ گئے، مقاومت دکھائی اور یہود و سعود کے تمام ارادے خاک میں مل گئے۔ لاکھوں کروڑوں سلام ہو! یمن کی مقاومتی تنظیم انصارالله پر جو ہرسال میلاد النبی کے بڑے اجتماعات کروا کر عملی وحدت کا ثبوت دیتی ہے، خوراک/وسائل کی قلت کے باوجود انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ اگر کوئی حقیقی عاشقِ رسول ہے تو یہی قوم ہے۔

یمن میں لبيك يا رسول اللہ کی گونج 

یمن میں لبيك يا رسول اللہ کی گونج 

تبصرہ ارسال

You are replying to: .